کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سال 2025 کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسین سے انکار کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیو مہم میں ویکسین سے انکار کے 60906 کیسز رپورٹ ہوئے، ویکسی نیشن سے انکاری بیشتر والدین کا تعلق سندھ سے ہے جہاں 39073 کیسز سامنے آئے۔
کراچی میں 37 ہزار سے زائد والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔بلوچستان میں پولیو ویکسین سے انکار کے 3500 سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں صفر اعشاریہ 4 فیصد جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے بھی انکار کے کیسز سامنے آئے۔