لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور میں پولیس نے سابق صوبائی وزیر عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا مگر لیگی رہنما ہاتھ نہ آئے،25مئی تشدد کیس کے حوالے سے عطا تارڑ کے جی او آر ون لاہورمیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے، چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ عطا تارڑ کو تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔
