شہباز اکمل جندران۔۔۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا بورڈ آف گورنرز از خود ہر طرح کے فیصلے کرنے لگا۔بتایا گیا یے کہ BOG اپنے اختیارات کے استعمال میں مطلق العنان بننے کی کوشش میں ہے۔ اور ادارے کے ایم ڈی فاروق منظور BOG سے ایسے کام کرواریے ہیں جو BOG کے اختیارات یا صوابدید پر انحصار نہیں کرتے۔

ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی نے 2016 میں ڈپٹی ڈائیریکٹروں کی 13 پوسٹیں Create 2016 کیں جس کے تحت ابتدائی طورپر 6 ڈپٹی ڈائیریکٹروں کو 3 سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیااوران ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ساتھ کیئے جانے والے معاہدے/ایگریمنٹ کی کلاز 2 کےمطابق ان ڈپٹی ڈائریکٹرز کو مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جاسکتی۔

تاہم پی سی ٹی بی کے بورڈ/BOG نے ان ڈپٹی ڈائریکٹروں کو ابتدا میں دو مرتبہ ایک ایک سال کی اور بعدازاں یکمشت ملازمت میں 3 سال کی توسیع دیدی ہے۔ ان میں صوبائی وزیرمرادراس اور ایم ڈی فاروق منظور کے منظور نظر اختر بٹ کو دیگر ڈپٹی ڈائریکٹروں سے قبل ہی بورڈ کے 87ویں اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں فیصلے کے تحت BOG نے 24 اکتوبر 2022 کو 3 سال کے لئے نوکری میں ایکسٹینشن دیدی۔ حالانکہ بی او جی، پی سی ٹی بی کے پاس ان ڈپٹی ڈائریکٹروں کو 3 سالہ مدت ملازمت کے بعد 2 مرتبہ سالانہ اور پھر یکمشت 3 سال کی توسیع کے لیئے منظور

ملازمت میں غیر قانونی توسیع پانے والے ڈپٹی ڈائریکٹروں میں اختر بٹ، عثمان بشیر چیمہ، فیصل منظور و دیگر شامل ہیں۔