ڈینگی

پنجاب میں ڈینگی کے 24 نئے کیسز رپورٹ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن):پنجاب بھر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

شیخوپورہ، قصور اور چکوال میں ڈینگی کے 2،2 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سیالکوٹ، گجرات، اٹک، بہاولپور اور خانیوال میں ایک،ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب کے ہسپتا لوں میں اس وقت ڈینگی کے47 مریض زیرعلاج ہیں اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 322 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔