لاہور ہائی کورٹ 51

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کیخلاف درخواستیں26نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے خلاف درخواستیں 26نومبر بروز بدھ کو سماعت کے لئے مقرر کردیں ۔

جسٹس شجاعت علی خان سابق لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور سمیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ،کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے 18جولائی 2022ء کو بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواست دائر کی، درخواستوں میں پنجاب حکومت ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں عام شہری کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نو منتخب عہدیداروں کے اختیارات کم جبکہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں