پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں کسی مریض کا آپریشن ملتوی نہیں ہوا

لاھور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب انسٹیٹیوٹ اف نیور سائنسز میں زیر اعلاج کسی مریض کے آپریشن میں تاخیر نہیں ہوئی ، ضرورت کے مطابق مریضوں کے ایم ار ائی ٹیسٹ لاہور جنرل ہسپتال کی ایم آر آئی مشین سے ترجیحی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں ۔ یہ بات PINS کے ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق نے بتائی ۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام آپریشن معمول کے مطابق ہو رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پنز کی ایم ار ائی ائی مشین میں ٹیکنیکل فالٹ ا گیا تھا جسے متعلقہ کمپنی کے انجینئر مرمت ترجیحی بنیادوں پر کر رہے ہیں اور ائندہ چند دنوں میں نیرو انسٹیٹیوٹ کی مشین بھی فنکشنل ہو جائے گی۔