اسد قیصر 115

پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو راہداری ضمانت دیدی، گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو 31 دسمبر تک راہداری ضمانت دیدی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتاق ابراہیم نے 3 مقدمات میں راہداری ضمانت کے لیے اسد قیصرکی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سماعت کے بعد اسد قیصر کو 31 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی اور انہیں 31 دسمبر تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں