امتحان

پتوکی نہم کلاس کا امتحان امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے جعلی امیدوار گرفتار مقدمہ درج

پتوکی(رپورٹنگ آن لائن)پتوکی نہم کلاس کا امتحان امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے جعلی امیدوار گرفتار مقدمہ درج ۔

گورنمنٹ کالج پتوکی میں نہم کلاس کے امتحان پیپر لئے جارہے تھے کہ اسی دوران سنٹر نمبر10میں سپریڈنٹ شہزاد رضا نے چیکینگ کی اور امیدوار احمد بلال کی جگہ جعلی امیدوار عابد حسین پکڑا گیا .

ملزم کو تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے حوالے کردیا گیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔