پتنگ بازی

پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم ہے،میاں فہیم امداد

خالق نگر(رپورٹنگ آن لائن ) پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم تین سے سات سال تک قید پانچ لاکھ سے 50لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اس حوالہ سے والدین کو چاہیے بچوں پر خاص نظر رکھیں،ان خیالات کا اظہارایس ایچ اونشترکالونی لاہورمیاں فہیم امدادنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ پتنگیں خرید و فروخت کرنے والے اگر خلاف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ 2024 کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی،سینئرصحافی وکالم نگارایم اے تبسم سے گفتگوکرتے ہوئے ایس ایچ اونشترکالونی میاں فہیم امداد نے کہا کہ اس حوالہ سے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر خاص نظر رکھیں اگر پتنگ بازی کرتے ہوئے یا پتنگ فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ان پر ایف آئی آر درج ہوگئی تو ان کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے.

اس سے انسانی زندگی کو بھی ہر وقت خطرات لاحق رہتے ہیں حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،میاں فہیم امدادنے کہا کہ جو آرڈیننس جاری ہوا ہے اس میں قید سزائیں اور بھاری جرمانے بھی شامل ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ کوئی غفلت اور لاپرواہی نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔