state-bank-of-pakistan

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 79 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق2 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 12.58 ارب ڈالر رہے۔

2 دسمبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6.71 ارب ڈالر تھے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔2 دسمبر کو کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5.87 ارب ڈالر تھے، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 13 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔