لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کے جھنڈے کے اندر سفید نشان ساری اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، عمران خان کی قیادتِ میں امن کے لئے قدم بہ قدم بڑھا کر آگے بڑھے اور اس ملک کی جڑوں کو مضبوط کریں۔ انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام ہے اس ادارے میں کام کرنے والوں کے حقوق کا خیال رکھوں، یہ ٹرین کو خوشی کا پیغام دے رہی ہے،
لاہور پاکستان کا دل ہے جب یہ دھڑکتا ہے پاکستان دھڑکتا ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ جون 2022 میں ریلوے خسارے سے باہر نکل جائے گی، گریڈ 17کی آفیسر اسکے گھر ناجائز کام کررہے تھے قانون کے تحت معطل کیا ہے، جس کے گھر میں غیر قانونی کام کریگا اسکے خلاف اور افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس نے مال برآمد کیا ہے اسکی پڑتال کریں گے، یونین کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ بلاوجہ کسی کی حمایت نہ کریں، اگر منسٹر ہوگا اسکو بھی پکڑیں گے کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ کرسچن بھائی بہنوں کو ہیپی کرسمس کرتا ہوں، ہم سب اقلیتوں کے ساتھ ملکر یہ خوشیوں کا دن منائیں گے۔









