فرخ حبیب 148

پاکستان کی افواج عوام کے تعاون سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

جمعرات کو تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے باجوڑ کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں ایف سی اور پولیس کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ مارد وطن کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے شہدا ہمارے ہیروز ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور سیکورٹی فورسز عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے شہید ہونے والوں کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں