مچل مارش 42

پاکستان کیخلاف مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی سکواڈ میں شامل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کوپر کنولی کو آسٹریلوی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوپر کنولی کو مچل مارش کی جگہ، سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے آسٹریلوی کپتان ٹخنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ون ڈے سیریز میں مچل مارش کی جگہ جوش انگلس آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں