اعجاز احمد شاہ

پاکستان کا شمار منشیات پیدا کرنے والے ممالک میں نہیں ہوتا‘ اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار منشیات پیدا کرنے والے ممالک میں نہیں ہوتا‘ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لئے پرعزم ہیں‘ پاکستان ففتھ جنریشن وار کا شکار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اینٹی نارکوٹکس فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس ‘ ڈی جی اینٹی نارکوٹکس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان کا شمار منشیات پیدا کرنے والے ممالک میں نہیں ہوتا۔

ارد گرد کے ممالک سے ملک کے اندر منشیات لائی جاتی ہیں جس کو روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان ففتھ جنریشن وار کا شکار ہے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا دلائیں گے۔