اسلام آباد(رپور ٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین، قانون، دستور قرآن وسنت کے تابع ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم افغانستان کے امن کو پاکستان کا امن سمجھتے ہیں، یہ خطہ گزشتہ 42 سال سے حالت جنگ میں ہے، ہم سمجھتے ہیں ہمارے لوگ سکون میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ پورے عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان ہندوستان سے بات چیت سے کبھی انکار نہیں کرتا، ہندوستان مسئلہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ دے۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اس خطے میں بہتری لاسکتے ہیں، پاکستان اللہ کی جانب سے دی ہوئی نعمت ہے، یہاں انصاف دہلیز پر ملے خریدنا نہ پڑے۔