اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید13مریض انتقال کرگئے اور 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار614اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جاری کردہ کرونا اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 862کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے 756مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21ہزار 218تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے 9ہزار209فعال کیسز ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 315 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 5ہزار395 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار997، پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار237، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار464، بلوچستان میں 15 ہزار599 ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار258 کورونا کیسز سامنے آئے۔