لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی قابلِ فخر بیٹیوں نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0ـ3 سے کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ویمنز کرکٹرز نے کئی انٹرنیشنل ریکارڈ قائم کیے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ تاریخی فتح پاکستان کی تمام مائوں کے نام اور باصلاحیت بیٹیوں کی جانب سے مائوں کو زبردست خراجِ تحسین ہے۔اُنہوںنے کہاکہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔








