لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز نے سیلاب زدگان کیلئے اپنا سب سے پہلا میڈیکل کیمپ سرور فاؤنڈیشن اور پاک فوج کے تعاون سے خیبرپختونخوا اور اسکے گردونواح علاقوں (ڈیرہ اسماعیل خان، دارابان،رمک) میں کیا ۔
(پی. اے۔ایف۔پی) کے صدر ڈاکٹر طارق محمود میاں کی مخلص قیادت میں سینیر ڈاکٹرز کی رضاکار اور پر خلوص ٹیم نے خیبرپختونخوا کے تین مختلف علاقوں میں تین کامیاب کیمپ کیے۔ دو ہزار سے زائد سیلاب زدگان کی مفت تشخیص کے ساتھ ساتھ ادویات بھی دی گئی ۔
خود کو پیش کرنے والے رضاکار ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل فزیشنز ( ڈاکٹر طارق میاں،ڈاکٹر ناہید ندیم، ڈاکٹر عاصم شفیق اور ڈاکٹر افتخار قریشی) تھے۔اسکے علاوہ گائنی شعبہ کی ڈاکٹر برجیس فاطمہ اور ڈاکٹر سیمی شامل تھیں۔