پی سی بی 12

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا اور آسٹریلیا ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کئے گئے شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول کئے گئے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے اور ٹاس 4 بجے ہوگا۔واضح رہے کہ یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔

آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں