لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الا قوامی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کی مذمت کرتی ہے اور ساری پاکستانی قوم اسرائیل کے خلاف دل و جان سے ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔