وائٹ پیپر کا اجراء 7

پارٹی اراکین انقلابی روایات کے تحت نئی کامیابیوں کے لیے مسلسل جدوجہد کریں، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حم شنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ 102 سالہ پارٹی رکن زانگ لیان شینگ کے خط کا جواب دیا اور پارٹی ممبران سے توقع ظاہر کی کہ وہ نئے عہد میں انقلابی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے نئے سفر میں نئی کامیابیوں کے لیے مسلسل جدوجہد کریں۔

شی جن پھنگ نے اپنے خط میں لکھا کہ آپ نے نوجوانی کے زمانے میں “فورتھ بریگیڈ” کے وائرلیس آپریٹر کے طور پر، جنگ و جدل کے دور میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ شمالی شانشی میں خدمات انجام دیں اور بعد ازاں مواصلاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پوری زندگی محنت اور لگن سے کام کیا۔ آج ایک صدی سے زائد عمر میں بھی آپ کی نظریں ملک و قوم کی ترقی کے لیے فکر مند ہیں، جس پر میں آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ آپ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہمیں ہمیشہ پارٹی کے ساتھ چلنا ہے اور ہمیشہ “فورتھ بریگیڈ” کا ایک سپاہی بن کر رہنا ہے۔ یہ الفاظ پارٹی سے آپ کی گہری وابستگی اور والہانہ محبت کا اظہار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے دور میں کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان انقلابی ورثے کو آگے بڑھائیں، اپنی ابتدائی منزل اور مشن کو ہمیشہ یاد رکھیں اور اپنی ذمہ داریوں کوایمانداری سے نبھائیں اور عملی جدوجہد کے ذریعے نئے سفر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ “فورتھ بریگیڈ” لبریشن وارکے دوران شنہوا نیوز ایجنسی کی وہ ٹیم تھی جو چیئرمین ماؤ زے تنگ اور پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ شمالی شانسی میں سرگرم رہی اور خبروں کی ترسیل اور مواصلاتی خدمات انجام دیتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں