پارلیمنٹ حملہ کیس 176

پارلیمنٹ حملہ کیس ،صدرعارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان بری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی سمیت تمام نامزد ملزمان بری کردئیے گئے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماوں کی بریت کی 82 درخواستوں پرفیصلہ سنایا۔ پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سمیت اسد عمر،پرویز خٹک، شفقت محمود ، شاہ محمود اور جہانگیر ترین کو بھی بری کردیا۔اس کیس میں اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی اور راجہ خرم نواز بھی بری کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ اگست سال 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے سال 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاوس میں گھسنے کی کوشش کی۔ اس دوران کارکنوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ مشتعل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق 560 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں