لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ٹیوٹا پنجاب نے صوبے بھرمیں آن لائن ای کامرس کورس کا آغازکردیا۔۔16ہزارسے زائد طلبہ کوگھر بیٹھے مفت تعلیم فراہم کی جائیگی۔لاہورمیں عوام کو آگاہی دینے کیلئے لوئرمال روڈ پر ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔۔
گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ دیو سماج روڈ کے زیراہتمام نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ مینیجر راو کاشف جیل اور پرنسپل صائمہ چودھری نے کی۔۔ریلی میں طلبہ ،اساتذہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔اس موقع پر شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے اوررکشوں۔ کی پیچھے آگاہی فلیکس بھی آویزاں کئے گئے۔۔
،قبل آئیں تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آن لائن کورسز سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملیگی بلکہ چیف منسٹر ہنر مند پروگرام کے تحت ایک لاکھ افراد کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
