ٹرمپ

ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے شرط رکھی ہے کہ مباحثے کے دوران دونوں فریقوں کا مائیک کھلا رہنا چاہیے۔

اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ کملا ہیرس گیم کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ڈیموکریٹک اور ری پبلکن صدارتی امیدواروں کے بیانات کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔واضح رہے دونوں رہنماؤں کے درمیان مباحثہ 10 ستمبر کو فلا ڈلفیا میں ہونا ہے۔