اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ٹرانسفر ججز کیس میں وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق اپیل سپریم کورٹ واپس بھیجی جائے، ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔
وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار کی گئی ہے۔متفرق درخواست کے متن کے مطابق یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی، ٹرانسفر ججز اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجی جائے۔واضح رہے کہ ٹرانسفر ججز کیس کی اپیل 24 نومبر کو وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔









