دبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ سے پریس کانفرنس کے دور ان سوال گیاکیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟اس پر بھارتی کوچ نے جواب دیا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم، کوئی خبر نہیں کہ ٹرافی کب ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا۔
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا اور ویمنز ٹیم نے فیصلے پرعمل کیا۔واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔۔









