ٹائٹل پیج۔اصل سے کہیں زیادہ مالیت کا ٹینڈرکیوں دیا۔BOGپر انگلیاں اٹھنے لگیں

شہبازاکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں پری نرسری سے 12 ویں جماعت تک کتابوں کے اور نویں دسویں جماعت کی پریکٹیکل کی کاپیوں کے سرورق کی چھپائی کا ٹینڈر اصل سے کہیں زائد مالیت کا دیاہے۔

جس کے لئے پی سی ٹی بی نے اپنے بورڈ(BOG) سے بعد از معیاد منظوری لے لی ہے۔

پی سی ٹی بی نے کتابوں اور پریکٹیکل نوٹ بکس کے ٹائٹل کور کی اشاعت ایک ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بجائے ایک ارب 85 کروڑ روپے کے لگ بھگ کردیا ہے۔ جس سے بورڈ کو مالی طورپر 60 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہے۔

حیران کن طورپر پی سی ٹی بی کے بورڈ نے سالانہ بجٹ اور سالانہ پروکیورمنٹ پلان میں ٹائٹل پیج کی چھپوائی کے لئے ایک ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز منظورکئیے لیکن بعدازاں ایم ڈی فاروق منظور اور پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک ارب 85 کروڑ ہے لگ بھگ مالیت کا ٹینڈر تیار کرکے اس کی بھی BOG سے
Ex-Post Facto approval
لے لی۔جس سے BOGپر انگلیاں اٹھنے لگیں ہیں۔اور بورڈ ممبران کی اہلیت پر سوالیہ نشان پیدا ہونے لگے ہیں۔
ے ضابطگی
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پی سی ٹی بی کے ایم ڈی فاروق منظور اور پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ مبینہ طوپر مخصوص فرموں کو نوازنے کے لئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے جارہے ہیں۔

مذکورہ فرموں نے مقابلے کی بجائے مل بیٹھ کر ٹائٹل پیج کی چھپائی کے ریٹس طے کئے ہیں۔حالانکہ یہ ریٹس اب بھی بہت BELOW جاسکتے ہیں۔تاہم پی سی ٹی بی ان ریٹس کو من و عن تسلیم کرنے جارہا ہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
ذرائع کے مطابق 6 کروڑ 57 لاکھ
سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 20 روپے سے زائد ریٹ پر ایک ارب 32 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کیئے جا رہے ہیں۔

اسی طرح 71 لاکھ سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 19 روپے سے زائد ریٹ پر 13 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کیئے جا رہے ہیں۔

جبکہ 8 لاکھ سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 17 روپے سے زائد ریٹ پر ایک کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد فنڈز خرچ کیئے جا رہے ہیں۔
اسی طرح ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 16 روپے سے زائد ریٹ پر 22 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کیئے جا رہے ہیں۔

اور ایک کروڑ 2 لاکھ سے زائد ٹائٹل کورز کی چھپوائی پر 15 روپے سے زائد ریٹ پر 15 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد فنڈز خرچ کیئے جا رہے ہیں۔


ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور نے مبینہ طور پر اپنی جیب بھرنے کی خاطر بورڈ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

بتایا گیاہے کہ پی سی ٹی بی ،تعلیمی سال 24-2023 کی پہلی سے بارہویں جماعت تک کی 63 کے قریب کتابوں اور تعلیمی سال 23-2022 کی پریکٹیکل کی کاپیوں کے 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ٹائٹل یا کورپیج کی تیاری پر تقریبا” ایک ارب 85 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کررہا ہے۔

اس سلسلے میں UBC..MARYAH..LE TOP اور SILVER نامی چار کمپنیوں کو پری کو آلیفکیشن میں کلین چٹ دی گئی یے جبکہ ضیاالقرآن نامی پانچویں فرم کو تکنیکی طورپر مقابلے سے باہر کر دیا گیا ہے

ادھر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ UBC نامی فرم کو گزشتہ کئی برسوں سے ٹائٹل کور کی چھپوائی کا ٹینڈر الاٹ کیا جارہا ہے۔جبکہ چاروں77 کمپنیوں نے زیر موضوع ٹینڈر میں ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور کی مبینہ ملی بھگت کے تحت مختلف جماعتوں کی کتابوں کے ٹائٹل پیج چھاپنے کے لئے دیئے گئے ریٹس میں مقابلے کی بجائے ایک دوسرے کو Support کیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

علم میں آیا ہے کہ چاروں پری کو آلیفائیڈ فرموں نے ایم ڈی پی سی ٹی بی کی مشاورت سے آپس میں مل بیٹھ کر ان کتابوں کے ٹائٹل کور کی چھپوائی کے لئے ٹینڈر کے ریٹ بھرےاور یہ فرمیں ایک ہی سائز کے ٹائٹل پیج کی چھپوائی کے لیئے مختلف کلاسوں کی کتابوں کے لئے مختلف ریٹس بھرتی رہیں تاکہ ایک دوسرے کو فائدہ دیا جاسکا۔اور کروڑوں روپے کی کمیشن مبینہ طور پر ایم ڈی و دیگر کو بھی دی گئی۔