اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں حکومت بناتے وقت ایک معاہدہ ہوا تھا، تاہم وفاقی حکومت اپنے ہر وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل نہیں ہوا، پنجاب میں پیپلز پارٹی کو جگہ نہیں دی جا رہی۔
شازیہ مری نے کہا کہ پنجاب میں بہت پریشانیوں کے باوجود ہم اپنا کام کر رہے ہیں، ہم ماحول بہتر بنانے کے لیے احتیاط کر رہے ہیں، وزیراعظم کو پنجاب کی وزیر کی باتوں کا نوٹس لینا چاہیے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کو پنجاب کے معاملات سنجیدگی سے دیکھنے پڑیں گے۔