محسن نقوی 55

وزیر داخلہ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر پاکستان ائیر فورس کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر پاکستان ائیر فورس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک فضائیہ نے ایک اور قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے دفاعی میدان ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ ملکی دفاع کے لیے ایک اہم سنگِ میل پر عبور کرنے پر پی اے ایف کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر د اخلہ نے کہاکہ مقامی سطح پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم قومی خود انحصاری کی مضبوط علامت ہے۔محسن نقوی نے کہاکہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تیمور ویپن سسٹم سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں