محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں انہیں صبر اور ہمت عطا فرمائے۔