اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ہاکی کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈسڑکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ذوالفقار بیگ ،راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر الحق ،سیکرٹری طاہر شیرازی ،خازن محمد زاہد واپڈا بھی موجود تھے۔ محی الدین وانی نے کہا کہ سکولوں کالجوں میں ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت بوائز اینڈ گرلز پروگرام ترتیب دیا جائے گا اور کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی راولپنڈی اور دیگر شہریوں میں آرگنائز کیے جائیں گے تاکہ نوجوان ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہاکی کی جانب راغب کیا جاسکے سپانسر شپ کے ذریعے قومی اور بین القوامی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر ظہیر الحق نے کہاکہ سابق صدر پرویز اسلم کیانی مرحوم کے نام سے ایونٹ کا انعقاد شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی جس کے مہمان خصوصی پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی، سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان ،رکن قومی اسمبلی بریسٹر دانیال چوہدری ہوں گے۔پی ایچ ایف صدر نے یقین دلایا کہ جو شخص یا فرد ہاکی کی بہتری کے لیے کام کرے گا میرے دروازے کھلیں ہیں









