وزیر اعظم

وزیر اعظم کی عوام سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، کوشش کریں گے کہ ہدف مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کل شجر کاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے ملک بھر میں شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کل اتوار کو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کر رہے ہیں،

ارکان اسمبلی، وزرا، وزرائے اعلی اور ٹائیگر فورس رضا کار مہم میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، کوشش کریں گے کہ ہدف مکمل کرلیں۔