لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلسل بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر کی مرکزی اور اندرونی روڈز کو جلد از جلد کلیئر کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے جلد از جلد نکاسی کی کاوشیں تیز کرنے اور انتظامی افسروں کو نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واسا حکام کو خود فیلڈ میں پہنچنے اور پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔