لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے پنجاب بھر کے ارکان اسمبلی کو کل ( جمعرات) کے روز اسلام آباد طلب کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے اہم رہنمائوں کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے ۔
اجلاس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کے معاملات زیر غور آئیں گے،شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے لیگی ارکان سے مشاورت کریں گے اور ارکان اسمبلی کوسیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی سونپیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لیگی ارکان اسمبلیوں سے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات دینے کی درخواست اورسیلاب متاثرین کی لیے فنڈ ریزنگ کی ہدایت بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں لیگی ارکان اسمبلی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی تجاویز بھی دیں گے۔