فرخ حبیب 235

وزرعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث گزشتہ سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929ارب خالص منافع ہوا، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی حکومت میں گزشتہ سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929ارب خالص منافع ہوا، ن لیگ2018 میں 587ارب منافع تھا۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن44% اضافےکیساتھ تقریبا 70ہزارنئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،جبکہ ن لیگ دورکے 5سال میں 25ہزار 856نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہرواں مالی سال کی پہلی 3 سہ ماہی میں ان کمپنیوں 258 ارب کا منافع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالوں کے دوران مختلف شعبوں نے ترقی کے ریکارڈ توڑے ہیں۔کورونا کے باوجود معاشی ترقی رئیل سٹیٹ سیکٹر میں 494 فیصد ،آئی ٹی کےشعبہ میں194 فیصد جبکہ ٹوررزام کےشعبہ میں136 فیصد ترقی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں