کراچی (رپورٹنگ آن لائن) نیب عدالت نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو 23دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر ان کے خلاف کیس دائر کررکھا ہے جس پر انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے عدالتی ضمانت حاصل کی تھی جسے نیب حکام نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کی ضمانت کینسل کرتے ہوئے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا جس پر نیب حکام نے گزشتہ روز نیب عدالت میں انہیں پیش کیا اور مزید تحقیقات کے لئے عدالتی ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت کے استفسار پر آغا سراج درانی کے وکیل نے بتایا کہ سراج درانی از خود سرنڈر کیا ہے انہیں کوئی مسئلہ نہیں جس پر عدالت نے انہیں 23دسمبر تک جیل بھجوا دیا۔