سابق صدر آصف زرداری

نیب ریفرنس میں بریت کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس دوسری بار چیلنج کر دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نیب ریفرنس میں بریت کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس دوسری بار چیلنج کر دیا ۔ ہفتہ کو سابق صدر نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی ،بیرسٹر شیراز راجپر کے ذریعے ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر ہوئی ۔

درخواست میں کہاگیاکہ پاکستان کا سابق صدر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی ہو، ریفرنس کیذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ نیب نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنائے ۔ سابق صدر نے کہاکہ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

درخواست میں کہاگیاکہ آرڈیننس کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔آصف علی زر داری نے استدعا کی کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس ختم کرے۔ درخواست میں کہاگیاکہ ریفرنس کو واپس متعلقہ ادارے کو بھجوایا جائے۔