اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات نہیں ہوئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے عمران خان کا موقف غیرمبہم اوردوٹوک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی بے مثال تحریک کی قیادت کررہے ہیں، ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔