لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا۔لاہور کی احتساب عدالت لاہور میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف حکم امتناعی پر سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج را عبد الجبار نے کیس کا فیصلہ سنادیا ،نوازشریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس واپس نیب کو بھجوا دیا گیا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ احتساب عدالت کو اس ریفرنس پر سماعت کا اختیار نہیں، احتساب عدالت کو 50 کروڑ سے کم پرسماعت کا اختیار نہیں۔