نواز شریف 18

نوازشریف (کل) مظفر آباد اور24جولائی کو میر پور میں جلسہ سے خطاب کرینگے

مظفر آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ساسابق وزیر اعظم نوازشریف (کل) منگل کومظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرینگے ۔وزیرِاعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں جلسے کے انتظامات، انتخابی مہم اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے 27 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم کو مزید مثر بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ بھی لیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف 24جولائی کو میر پور میں جلسہ سے خطاب کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں