مریم اورنگزیب

نئے قوانین کے تحت جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف کی فیلڈ فارمیشن متحرک

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کومبنگ آپریشن کو مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے، وائلڈ لائف کی ٹیم نے بورے والہ، کوہ سلیمان رینج، تونسہ، ڈی جی خان اور کوٹ اددو میں کامیاب کارروائیاں کیں۔

بورے والہ میں 15 جنگلی کبوتروں کے شکار میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان کے قبضے سے نیٹ اور موٹرسائیکل ضبط کر کے جنگلی کبوتروں کو آزاد کر دیا گیا۔کوہ سلیمان رینج کے دریائی علاقے میں کونج کو شکار سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے گئے۔ سرویلنس ٹیم نے شکار کے لیے بنائی گئی چار خفیہ ہائیٹ آؤٹس کو مسمار کر دیا۔ اس دوران کونج کا پرندہ سربیا میں ہجرت کر رہا ہے۔

تونسہ میںنیٹ لگا کر چڑیوں کو پکڑنے والے شکاری کینگ کو پکڑ لیا گیا۔ڈی جی خان میںٹہینٹا کے شکار کو ناکام بنایا گیا اور شکاریوں سے اسلحہ، ٹیپ ریکارڈر، سپیکر اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف نئے قوانین کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔