میکسیکو

میکسیکومیں ہزاروں خواتین کا تشدد کیخلاف احتجاجی مارچ ، پولیس ، مظاہرین میں ہاتھاپائی، آنسو گیس کا استعمال

میکسیکو سٹی (رپورٹنگ آن لائن)میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہزاروں خواتین نے ملک میں خواتین کے قتل اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارچ کیا،اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کااستعمال کیا گیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی میں ہزاروں خواتین نے ملک میں خواتین کے قتل اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارچ کیا، اس موقع پر خواتین نے ‘وہ مری نہیں ، انہوں نے انہیں مار دیا’کے بینرز اٹھا رکھے تھے ،

ریلی میں احتجاج کرنیوالی خواتین کی پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی ،کشیدگی اس وقت زیادہ ہوگئی جب مظاہرین کی ایک چھوٹی سی تعداد نے پولیس افسران سے شیلڈ چھیننے کی کوشش کی جنہوں نے انہیں آنسو گیس سے پیچھے ہٹا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں ہر روز تقریبا 10 خواتین کو قتل کیا جاتا ہے اور کارکنوں کا الزام ہے کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے۔