احسن خان

میری بنیاد تھیٹر ہے جس کے بعد ٹی وی ،فلموں میں سفر شروع کیا ‘ احسن اخان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میری نئی ڈرامہ سیریل ” مجھے قبول نہیں ” جلد نجی ٹی وی سے آن ائیر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامہ سیریل میں میں نے منفرد کردار ادا کیا جسے دیکھنے والے مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری بنیاد تھیٹر ہے جس کے بعد ٹی وی اور فلموں میں سفر شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اور کام نہیں شوبز ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے ، جب تک سانسیں ہیں میں شوبز سے جڑا رہا ہوں گا ۔