فرخ حبیب

مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے، فرخ حبیب کا دعوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے، وزیر مملکت نے کہا کہ ٹماٹرکی قیمت میں 13.37فیصد، چکن کی قیمت میں 10.59فیصد اور آلو کی قیمت میں 4.48فیصد کمی ہوئی ، اسی طرح ایل پی جی کی قیمت میں 2.96فیصد، چینی کی قیمت میں 1.03فیصد اور گڑ کی قیمت میں 0.51فیصدکمی واقع ہوئی ،

فرخ حبیب کے مطابق آٹے کی قیمت میں 0.46فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.27فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ انڈوں کی قیمت میں 0.26فیصد کی کمی ہوئی ہے،انہوں نےکہا کہ پیاز کی قیمت میں 31.99فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 25.03فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔