مہران یونیورسٹی

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، داخلہ ٹیسٹ 5 اور 6 ستمبر کو لینے کا اعلان

حیدر آباد (ر پورٹنگ آن لائن) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے 26اور 27 اگست کی ملتوی کردہ

کمپیوٹرائزڈ داخلہ ٹیسٹ بالترتیب 5 اور 6 ستمبر کو لیے جائیں گے، جن امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ 26 اور 27 اگست کو ملتوی ہوا ہے.

اب ان کا ٹیسٹ 5 اور 6 ستمبر کو جامعہ مہران میں لیا جائے گاجبکہ جن امیدواروں کا ٹیسٹ یکم، 2 اور 3 ستمبر کو ہونا ہے.

وہ معمول کے مطابق ہوگا،ان امیدواران کے ٹیسٹ دینے کی تاریخوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔