پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سیاست اسلام کیلئے نہیں اقتدار کے لیے کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا پہلے فرانس کے متعلق کیا موقف تھا اور اب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی فرانس کے صدر سے ملاقات پر مولانا فضل الرحمن خاموش ہیں، یہ لوگ اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے ہمیں انصاف ملے گا۔