لاہور( رپورٹنگ آن لائن)موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج ( پیر) کے روز دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے 23دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی تھیں ۔ 11جنوری کو ہفتہ اور12جنوری کو اتوار کی معمول کی تعطیلات کے باعث سکول آج ( پیر) کے روز کھلیں گے۔دوسری جانب محکمہ تعلیم نے سردی کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں میں یونیفارم کی پابندی میں نرمی کا فیصلہ بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوسری جانب محکمہ خصوصی تعلیم نے بھی 13جنوری سے15 فروری تک طلبا ء کے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کی ہے ۔ سردی کے پیش نظر خصوصی تعلیمی ادارے پیر تا ہفتہ صبح 9سے دوپہر 2بجے تک تعلیمی ادارے لگیں گے۔جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک ہوں گے۔