مراد علی شاہ

مورو واقعہ قابلِ مذمت، حل شدہ مسئلہ پر لوگوں کو دوبارہ جمع کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مورو واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حل شدہ مسئلے پر لوگوں کو دوبارہ جمع کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے کون تھے؟ سازش بڑی صاف نظر آ رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سب کو پتہ ہے یہ لوگ کہاں سے آرہے ہیں، ایک مردہ مسئلہ کو دوبارہ اٹھا کر یہ کس کی لڑائی لڑنا چاہتے ہیں؟ یہ لوگ کسی کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں، این آئی سی وی ڈی ایک اچھا ادارہ ہے، اس ہسپتال میں مزید بہتری کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا یہ نیٹ ورک پورے صوبے کیلئے بنائیں، مقامی نمائندوں نے بھی اس ہسپتال کیلئے بہت کوششیں کیں، آنے والا بجٹ مشکل ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کا بہت خرچہ ہے۔