فرخ حبیب 207

مودی سرکار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم کی بدنما مثال ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مودی سرکار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم کی بدنما مثال ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج کی جانب سے سیدعلی گیلانی کا جسد خاکی چھین کر دفن کرنے اور غمزدہ خاندان پر مقدمات کا اندراج درحقیقت مودی سرکار کی فسطائیت اور آر ایس ایس سوچ کا مظہر ہے۔ مودی سرکار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم کی بدنما مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں