پرویز الٰہی

منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویزالٰہی کی ضمانت منظور

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔بینکنگ جرائم کورٹ نے 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کی عوض پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی۔

بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے ضمانت پر سماعت کی۔خیال رہے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔ پرویز الٰہی کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔